Friday 28 December 2018

Khawab Me Sheep Dekhna

Khawab Me Sheep Dekhna

خواب میں گوسفند یا بھیڑ دیکھنا (بکرا ، بکری)

khwabon ki tabeer urdu pdf Find Dream meaning of Khawab Me Sheep Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Me Sheep Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary. dream dictionary in urdu
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گوسفند غنیمت ہے۔ اگر دیکھے کہ بکریاں چراتا ہے دلیل ہے کہ کسی جماعت پر بزرگی اور سرداری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بعض بکریاں سیاہ ہیں اور بعض سفید ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ جماعت عرب اور عجم سے مخلوط ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ بہت سی بکریاں جمع ہوئی ہیں۔ اور جانتا ہے کہ سب اس کی ملک ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت سا مال حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بکری گردن پر اٹھائی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کی محنت اپنے ذمہ لے گا۔ اور اگر دیکھا کہ بکری کا پکایا ہوا گوشت کھایا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال غنیمت حاصل ہو گا۔ او اگر دیکھے کہ بھون کر گوشت کھایا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھانے کے لئے بکری ذبح کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال کھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ اس نے بکرا پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی بڑے آدمی سے ہو گی اور اس سے بزرگی اور مال پائے گا۔ اور اگرد یکھے کہ بکرے کا گلا کاٹ کر اس کو چھوڑ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر فتح پائے گا اور اس کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بکرے پر بیٹھا ہے اور وہ اس کا فرماں بردار ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرا اس پر غالب ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بکرے کا سر اور پاؤں توڑے ہیں۔
دلیل ہے کہ جس شخص کی اوپر صفت بیان ہوئی ہے۔ اس پر غالب آئے گا اور اگر دیکھے کہ بکرے کا سر اور پاؤں قوی اور دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ شخص قوی اور توانا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پشم اس نے بھیڑ کے جسم پر لمبی لمبی تھی۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت زیادہ ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑ کی بہت سی پشم اتاری ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں پر حکومت کرے گا اور ان کو ماتحت بنائے گا۔ اور اس نے مال و نعمت پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کو ہر ایک بھیڑ کے عوض میں ایک ایک سال اور بزرگی اور شرف کا حاصل ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ بھیڑی خواب میں بڑی اور سخی عورت ہے۔ قصہ داؤد علیہ السلام نے فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ان ھذا اخی لہ تسع و تسعون نعجتہ واحدۃ (اس میرے بھائی کی ننانویں دنبیاں ہیں اور میری طرف ایک دنبی ہے) اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔
دلیل ہے کہ گزشتہ صفت کی عورت اس کی محب اور خواست خوار ہو گی اور اس سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھیڑی ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہو گی۔ حضرت اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بکری کا گلا کاٹا ہے۔
دلیل ہے کہ پارسا عورت سے بہتان لگائے گا۔ اور اگر بکری سیاہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت سے ہو گی۔ اگر سفید ہے تو وہ عورت عجم سے ہو گی اور بکری کا چمڑا غنیمت اور مال حلال ہے اور خواب میں گوسفند کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) سردار  (2)  khwabon ki tabeer islamic interpretationسردارنی (3) مال  (4) فرمان (5) مرتبہ اور منفعت

Recent Posts:

khwab nama yousaf

اچھا خواب نعمتِ خدا وندی

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔
اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

خواب کی اقسا م

امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔
  • 1- مبشرات خداوندی –
2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –
3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –
اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔

علم تعبیر کے چھ مشہور امام

-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے
  1. حضرت دانیال علیہ اسلام
  2. حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  3. حضرت امام محمد بن سرین رحمتہ اللہ علیہ
  4. حضرت امام جابر مغربی رضی اللہ تعالیٰ علیہ
  5. حضرت امام ابراہیم کرمانی علیہ رحمتہ اللہ علیہ
  6. حضرت امام اسمعیل بن شوکت رحمتہ اللہ علیہ

تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم

  1. ۔علم تفسیر
  2. علم ضرب الامثال
  3. علم حدیث
  4. اشعار عرب
  5. علم اشتقاق (صرف)
  6. نوادر
  7. علم الغات
  8. علم الفاظ متد اَولہ
چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔

No comments:

Post a Comment